Thursday, October 11, 2012

ایک وقت میں ایک ہزار خواتین کو بلیک میل کرنے واالا سعودی گرفتار

سعودی عرب میں مذہبی پولیس نے ایک شخص کو ایک ہزار تہتر خواتین سے روابط اور ان میں سے بعض کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔اخباری اطلاعات کے مطابق اس شخص کے اتنی زیادہ تعداد میں خواتین سے روابط کا بھانڈا اس کے موبائل فون نے پھوڑا ہے اور اس کے فون سیٹ میں ان خواتین کے رابطہ نمبرز پائے گئے ہیں۔ سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے اس مشتبہ شخص کے سے بعض نازیبا تصاویر بھی برآمد کی ہیں۔ ان میں وہ بعض عورتوں کے ساتھ غیر شائستہ انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے بعض ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ ان میں وہ خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ان میں سے بعض خواتین نے اس بات اعتراف کیا ہے کہ یہ مشتبہ شخص انھیں حیلے بہانوں سے بلیک میل کرتا رہا ہے۔ سعودی روزنامے 'عکاظ' میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس شخص نے ان خواتین کو دھمکی دی تھی کہ اگر انھوں نے اسے رقوم اور زیورات نہیں دیے تو وہ ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دے گا۔ وہ اس سے قبل دو مرتبہ جیل کی ہوا کھا چکا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنی مذموم حرکات سے باز نہیں آیا تھا۔اخبار کے مطابق اس شخص نے دھوکا دہی اور فراڈ کے ذریعے خواتین کے نمبر حاصل کیے تھے۔ ان نمبرز کو اس نے اپنے موبائل میں محفوظ کر لیا تھا اور پھر وہ ان کی مدد خواتین کو بلیک میل کرتا رہا تھا۔

No comments:

Post a Comment